قیامت خیزی

قسم کلام: اسم کیفیت

معنی

١ - ظلم ڈھانا، قہر توڑنا۔  ہاں اہرو راہ فنا، ہاں کشتہ تیغ وفا ہاں میرے پیارے دل بتا، اس کی قیامت خیزیاں      ( ١٩١٢ء، نقوش مانی، ٣ )

اشتقاق

عربی زبان سے ماخوذ اسم 'قیامت' کے ساتھ فارسی مصدر 'خاستن' سے مشتق صیغہ امر 'خیز' کے ساتھ 'ی' بطور لاحقہ کیفیت ملانے سے مرکب بنا۔ اردو میں بطور اسم مستعمل ہے۔ ١٩١٢ء میں "نقوش مانی" میں مستعمل ملتا ہے۔

جنس: مؤنث